ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ……… سلام اعتزاز‎

 

سلام اعتزاز…. تم بازی لے گئے 

وسیم  ساحل

چھ جنوری کو ہنگو اسکول پرخود کش حملہ ناکام بنانے والے اعتزاز حسن کی 

پہلی برسی تھی

حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور ہیرالڈ میگزین کی جانب 

سے ہیرو آف دی ائیر کا اعزاز پانے والےاعتزاز احسن کی شہادت کو ایک برس بیت گیا۔

گزشتہ برس چھہ جنوری میں ہنگو کے اسکول پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جاں باز اعتزاز نے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ ہنگو کےعلاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا اعتزاز احسن چھہ جنوری کی صبح آٹھ بجے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ اسکول جارہا تھا کہ اسے راستے میں ایک اجنبی شخص اپنےاسکول کی طرف بڑھتا دکھائی دیا۔ جو دہشت گرد تھا۔

وہ دہشت گرد اسکول کے گیٹ تک پہنچا تھا لیکن اعتزاز نے اپنے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئےاسےقابو کیا۔ دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ساتھ میں اعتزاز حسن کی بھی شہادت ہوئی لیکن اس نے اپنی جان دے کر سیکڑوں ماوں کی گودیں اجڑنے سے بچا لیں۔

اسکول میں اس وقت اسمبلی ہورہی تھی اور کم از کم 2000 بچے اور استاتذہ موجود تھے۔ اعتزاز حسن کو سال 2014 کے لیے ہیرالڈ کی بہترین شخصیت منتخب کیا گیا ہے۔ 16 دسمبر کو پشاور اسکول پر کیے گئے بہیمانہ حملے کے بعد اعتزاز کی قربانی کو مزید سراہا گیا۔

her for å svare eller videresende
اپنا تبصرہ لکھیں