ہائبرڈ گاڑیوں کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ کاخطرہ

ہائیبرڈکاریں اس سال صارفین میں بہت مقبول ہو رہی ہیں۔اسکی بڑی وجہ گورنمنٹ کی جانب سے ٹیکس میں دی گئی رعائت ہے۔جبکہ بیلیونا کے سربراہ Bellona leader Frederic فریڈرک کے مطابق اس سال ہائبرڈ کاریں ماہ فروری تک دوسری کاروں کے مقابلے میں ذیادہ فروخت ہوئیں۔جبکہ فریڈرک نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اس وجہ سے بجلی کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ہائیبرڈ کاریں بجلی کی گاڑیوں کے مقابلے میں ذیادہ فضائی آلودگی پھیلاتی ہیں۔
مسلہء یہ ہے کہ یہ کاریں منفی دس درجہ حرارت پر اسٹارٹ ہوتے وقت بیٹری کا استعمال نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے ان میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن گیسیں ذیادہ خارج ہوتی ہیں۔ٹی وی ٹو کے مطابق حکومت اور اسکی دیگر حامی پارٹیاں ہائیبرڈ کاروں کے ٹیکس میں کمی کے بارے میں سوچ رہی ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے ٹیکس میں چھوٹ کی وجہ سے زیرو فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہو جائے گی۔اس وجہ سے فضائی آلودگی میں کنٹرول کے اہداف کو پورا کرنا ممکن نہیں ہو سکے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں