کھانے پینے کی اشیاء تلف کرنے سے متعلق نیاقانون

نارویجن سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی نے حکومت اور فوڈ انڈسٹری کے درمیان کیے جانے والے معاہدے کو خوش آمدید کہا ہے ۔یہ معاہدہ ذائد یا بچ جانے والی خوراک کو تلف کرنے سے متعلق ہے۔
پارٹی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کوتلف کرنے اور ضائع کرنے سے متعلق قانون کو جلد حتمی شکل دے۔اس سلسے میں کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی کے ممبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں کوئی ماڈل قانون تلاش کر نا چاہیے۔جبکہ فرانس اور اٹلی میں ایسا قانون پہلے سے ہی لاگو ہو چکا ہے۔نارویجن خبر رساں ایجنسی سے پارلیمنٹ ممبر Line Henriette لائن ہیریتا نے اس ابت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس سسلے میں انڈسٹریز کے ساتھ ایک سے ذائد معاہدوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سب کو کام کرنا ہو گا۔یہ ایاء خوردو نوش کی صنعت اور سارفین کے لیے ایک واظع اشارہ ہو گا کہ جو کھانا کھایا جا سکتا ہے اسے پھینکنا نہیں چاہیے۔اس سلسے میں اضافی خوراک فلاحی اداروں کو دی جاسکے گی۔ تاکہ خوراک کی کمی پر قابو پایا جا سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں