کچھ صحافیوں نے عمران خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ حامد میر نے مولانا فضل الرحمان کو بتادیا

کچھ صحافیوں نے عمران خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ حامد میر نے مولانا فضل الرحمان کو بتادیا

سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ صحافیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے مسترد کردی۔حامد میر نے یہ بات مولانا فضل الرحمان کی بات کے جواب میں کہی ۔

مولانا فضل الرحما ن نے جمعہ کے روز کنٹینر پر کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کہا تھا ’1940 میں قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطینیوں کی سرزمین پر یہودی بستیوں کو ناجائز قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کے شانہ بشانہ رہنے کا فیصلہ کیا، آج تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ کون سے قائداعظم کا پاکستان ہے۔‘

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ کی اس بات کے جواب میں اپنے ایک ٹویٹ میں حامدمیر نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کو ایک بھری محفل میں کچھ صحافیوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا لیکن عمران خان نے یہ مشورہ مسترد کر دیا، صحافیوں کا کام سوال کرنا ہوتا ہے حکمرانوں کا مشیر بننا نہیں ، بند کمرے میں یہ مشورہ دینے والے باہر آ کر اس معاملے پر خاموش ہو گئے یہی ان کی بہادری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں