کورونا کےبعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف، ماہرین نے پریشان کن خبردیدی

کورونا کےبعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف، ماہرین نے پریشان کن خبردیدی

 کوویڈ وائرس کے بعد  ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے،  ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین  مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

ڈاؤیونیورسٹی کے پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ اس سال ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈنگی سیرو ٹائپس، ڈنگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں