کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون شروع ہو گئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون شروع ہو گئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون شروع ہو چکی ہے جس میں لوگ ٹیلیفون کے ذریعے کورونا متاثرین کیلئے فنڈ میں پیسے دینے کا اعلان کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون جاری ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔ اس ٹیلی تھون میں دنیا بھر سے لوگ اپنے عطیات وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ ان عطیات کے ذریعے حکومت لاکھوں ضرورت مند افراد تک راشن کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں سینئر صحافی حامد میر ، کاشف عباسی اور سمیع ابراہیم سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں