کردی کورونا وباء، ملک بھر کے علماءو مشائخ نے عوام سے بڑی اپیل کردی کورونا وباء، ملک بھر کے علماءو مشائخ نے عوام سے بڑی اپیل کردی

کورونا وباء، ملک بھر کے علماءو مشائخ نے عوام سے بڑی اپیل کردی 

ملک بھرکےعلماو مشائخ نےعوام الناس سےکورونا سے بچاو کیلئےرجوع الی اللہ اوراحتیاطی تدابیر پرعمل کی اپیل کی ہے،اللہ کریم انسانیت کوکورونا کی وباسےنجات دے دیں،کورونا کی وبا سے احتیاط کیلئےعوام الناس سےاحتیاطی تدابیر پرمکمل عمل کریں،کورونا کی تیسری لہر سےانسانیت کو بہت خطرات لاحق ہو چکےہیں،رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر ہی حل ہیں۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ، صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن ، پیر نقیب الرحمن، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، پیر روح الامین ، علامہ عارف واحدی ، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا محمد خان لغاری ، سید امین الحسنات ، مولانا عبد الوہاب روپڑی، قاضی عبد القدیر خاموش ، مفتی محمد زبیر ، قاری حنیف بھٹی ، مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا قاسم قاسمی ، علامہ عبد الحق مجاہد ،مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ،مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد شفیع قاسمی، ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری ،مولانا اسلم صدیقی ، مولانا احسان احمد حسینی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کورونا کی وبا سے انسانیت خطرے میں ہےکورونا کی وبامسلسل پھیل رہی ہےاور انسانیت کےتحفظ کیلئے رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے،جو لوگ کورونا ویکسین نہ لگوانے کا کہہ رہے ہیں دراصل وہ دین اور دنیاوی علوم سے نا واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین روزہ میں بھی لگوائی جا سکتی ہے اور اس پر علما اسلام کا اتفاق ہے، وزیر اعظم  نے مساجد میں ہونے والی احتیاطی تدابیر پر عمل پر جو بیان دیا اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

دریں اثنادارالافتا پاکستان نے ایک بار پھر کرونا ویکسین کے حوالہ سے فتوی جاری کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی وبا سے بچنےکیلئے کورونا ویکسین وقت اور حالات کی ضرورت ہے،شریعت اسلامیہ نے خود کو اور دوسروں کو تکلیف سے بچانے کا حکم دیا ہے اور کورونا ویکسین کے حوالہ سے افواہیں پھیلانا قطعی طو پر درست نہیں ہے ۔ دارالافتا مملکت سعودی عرب ،مجمع الفقہ الاسلامی جدہ ،دارالافتا مصر ،سمیت دنیا اسلام کے اہم ترین ممالک نے کرونا ویکسین کو لگوانا شرعی ذمہ داری قرار دیا ہے تا کہ خود بھی محفوظ ہوں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

دارالافتا پاکستان علما اسلام و مفتیان عظام سے مشاورت کے بعد یہ فتوی صادر کر رہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے اور شریعت اسلامیہ تکلیف سے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیتی ہے ،مرض کے معاملہ میں طبی ماہرین کی رائے حتمی ہوتی ہے،مجمع الفقہ الاسلامی جدہ جو کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت کام کرتا ہے میں امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید کی سربراہی میں ہونے والے متعدد اجلاسوں کے بعد یہ فتوی صادر کیا گیا ہے اور دنیا اسلام کے اہم قائدین امام حرم کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس ، مفتی اعظم سعودی عرب ، صدر فلسطین سمیت اہم مسلم رہنما ویکسین لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات زکوۃ سے ویکسین خرید کر مستحقین زکوۃ کو ویکسین لگواسکتے ہیں اور اس سلسلہ میں مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے اور جو مستحقین ہیں ان کو ویکسین لگوانے کیلئےکردار ادا کرنا چاہیے ۔

دارالافتا پاکستان نے روزے کے دوران ویکسین لگوانے کے فتوی کی بھی مکمل تائید کرتا ہے اور شریعت اسلامیہ کی رو سے ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی ضرورت ہے او رمساجد میں جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان کو اختیار کرنا چاہیے، نمازیوں کے درمیان طبی ماہرین نے جو فاصلہ بتایا ہے وہ مجبوری اور ضرورت احتیاط کے دائرے میں آتا ہے لہذا فاصلے سے بھی نماز ادا ہو جاتی ہے لہذا اس معاملہ میں کسی قسم کے شک اور وہم میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے،مساجد میں الحمدللہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہو رہا ہے ،مزید عمل کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں