کاک پٹ میں سگریٹ پیتا پائلٹ مسافر طیارے کی تباہی کا ذمہ دار قرار

کاک پٹ میں سگریٹ پیتا پائلٹ مسافر طیارے کی تباہی کا ذمہ دار قرار

12مارچ 2018ءکو یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی ایک پرواز نیپال میں گر کر تباہ ہو گئی تھی اور اس حادثے میں51افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اب تحقیقات میں اس سانحے کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دے دیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جہاز کے پائلٹ عابد سلطان کی ذہنی حالت اس پرواز کی تباہی کا سبب بنی۔ حادثے کے روز وہ جہاز کا ’پائلٹ ان کمانڈ‘ تھا اور کاک پٹ میں بیٹھا سگریٹ پیتا رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عابدسلطان بنگلہ دیش ایئرفورس میں ملازم تھا جہاں سے 1993ءمیں اسے ذہنی عارضے کے باعث نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ حادثے کے روز بھی وہ شدید ذہنی پریشانی اور ڈپریشن کی حالت میں جہاز چلا رہا تھا۔ اسی ذہنی حالت کے زیراثر کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر جہاز کو اتارتے ہوئے وہ رن وے کا درست تعین نہ کر سکا اور حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے سے چند منٹ قبل اس نے اپنے معاون پائلٹ سے کہا کہ ”جہاز کا لینڈنگ گیئر ڈاﺅن ہے۔“ اس پر معاون پائلٹ نے اسے بتایا کہ گیئر ڈاﺅن نہیں ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے اس کی ذہنی حالت اس وقت ایسی تھی کہ وہ اپنے اردگرد سے بھی بے خبر تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں