کالمسٹ کلب آف پاکستان کا اعلان

پریس ریلیز

 
اسلام آباد(پ ر )کالمسٹ کلب آف پاکستان کے چیئرمین لیفٹینینٹ جنرل (ر ) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مثبت قومی سوچ رکھنے والے محب وطن کالم نگار ،قلم کار اور صحافی ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں ،اہم قومی امور و معاملات میں انکی قیمتی آرا ء سے استفادہ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالمسٹ کلب آف پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کلب کے مرکزی صدر نیئر سرحدی ،چیف آرگنائزرپروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود ،نائب صدر سید سجاد حسین بخاری ،سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان فریدی سمیت کئی نامور کالم نگاروں نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس میں کلب کی تنظیمِ نو ،فعالیت اور اسکا دائرہ کار وطنِ پاک سمیت دنیا کے دیگر ممالک تک وسیع کرنے کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اپنے صدارتی خطبہ میں مزید کہا کہ نظریہ پاکستان کے پاسدار اور قومی امنگوں کے آئینہ دار قلم کاروں پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم میں ملی اور قومی شعور بیدار کریں۔وطن ِ عزیز اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہمیں ملک میں امن کے قیام کے لیے من حیث القوم نمایاں کردار ادا کرنا ہے ،ہمیں ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی،شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے ملک دشمنوں ،اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،پوری قوم وطن عزیز کی مسلح افواج کے ساتھ ہے،ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور اسے ترقی و کامرانی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانا ہے،انہوں نے کہا کہ کالمسٹ کلب آف پاکستان کی شاخین وطن پاک اور دنیا کے دیگر دوست ممالک میں قائم کی جا رہی ہیں،اچھی شہرت رکھنے والے محب وطن اور درد مند کالم نگاروں کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،وہ کلب کی ممبر شپ اختیار کر سکتے ہیں،جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ قلم کاروں کو اس وقت پاکستان اور اس کے گردو نواح میں رونما ہونے والے حالات اور انقلابی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنا ہو گی کیونکہ قلم کار ایک اچھے مسیحا کی طرح قوم کے نباض ہوتے ہیں اور ان کا ہاتھ ملت کی نبض پر ہوتا ہے،قوم کوشعور و آگہی اور فہم و ادراک سے نوازنا ان کے فرائض میں شامل ہے،واضح رہے کہ کالمسٹ کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی مسائل پر جلد قومی سطح پر سیمینارز اور مذاکروں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جن میں ملک کے نامورکالم نگار ،قلمکار،صحافی اور اہل علم شخصیات اپنے بصیرت افروز خیالات سے نوازیں گی

جاری کردہ
محمد اکرم خان فریدی
مرکزی سیکرٹری جنرل
03024500098

اپنا تبصرہ لکھیں