کاروباری فرم کے گیارہ افراد کا ریمانڈ

گزشتہ روز اوسلو میں پولیس آپریشن کے نتیجے میں لائم کی فرم کے انیس افراد حراست میں لے گئے تھے۔ان میں سے گیارہ افراد کو ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ان افراد کو اس لیے ریمانڈ کے لیے بھیجا گیا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ شواہد ضائع نہ کر دیں۔پولیس انسپیکٹر Raumarike رائوماریکے
نے بتایا کہ اگلے چار ہفتوں کے دوران اان ملزمان کے کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی اور ہر قسم کے میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پولیس نے اس فرم کی چین کے مختلف افراد کو ملک بھر سے بدھ اور جمعرات کو گرفتار کیا۔یہ گرفتاریاں انسانی اسمگلنگ اور ان کے ثبوت ضائع کرنے کی وجہ سے عمل میں لائی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں