چوکیدار کی بیٹی سنگا پور کی پہلی با حجاب مسلم خاتون صدر منتخب

1

سنگاپور میں پارلیمنٹ کی سابق سپیکر حلیمہ یعقوب ملک کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمشن نے حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ حلیمہ یعقوب کو بلامقابلہ صدارتی انتخاب میں فاتح قرار دے دیا کیونکہ ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔

 ملائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی حلیمہ کے مقابلے میں 4 امیدوار کھڑے ہوئے تھے تاہم دو امیدوار صالح میریکان اور فرید خان کو الیکشن کمشن نے اس لیے نااہل قرار دے دیا کہ وہ ”چھوٹی کمپنیوں“ کے مالک تھے جب کہ دیگر دو کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ وہ ملائی نسل سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے سنگاپور کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ حلیمہ نے 1978 میں سنگاپور یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا جبکہ ان کے شوہر بھی سنگاپور یونیورسٹی سے سائنس کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں۔

حلیمہ کے والد بھارتی مسلمان تھے جنہوں نے ملائی خاتون سے شادی کی۔ حلیمہ کے والد پیشے کے اعتبار سے چوکیدار تھے جن کا انتقال اس وقت ہوا جب حلیمہ کی عمر 8 سال تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں