پی ٹی وی نے سینئر اداکارہ سیمی راحیل کو 1400روپے کا چیک بھیج دیا ، اداکارہ چراغ پا

پی ٹی وی نے سینئر اداکارہ سیمی راحیل کو 1400روپے کا چیک بھیج دیا ، اداکارہ چراغ پا

پی ٹی وی نے اداکارہ سیمی راحیل کو انکی خدمات کی بنیاد پر 1400 روپے کا چیک بھیج دیا۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ سیمی راحیل نے چیک کی تصویر لگاتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت اداکاروں کو ایسے عزت دے گی؟پی ٹی وی کی جانب سے 1400روپے کا چیک 6نومبر کو بھجوایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی وی کی جانب سنیئر اداکار راشدمحمود کو 600روپے کا چیک بھجوایا گیا تھا جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں