پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری، پہلا میچ کب اور کون کھیلے گا، پاکستان میں کتنے میچ ہوں گے؟ خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری، پہلا میچ کب اور کون کھیلے گا، پاکستان میں کتنے میچ ہوں گے؟ خوشخبری آ گئی

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا فائنل میچ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے ہو گا اور افتتاح میچ اسلام آباد یونائیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے چار میچ ابوظہبی میں بھی کھیلے جائیں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچ ہوں گے۔ ایونٹ کے آخری 8 میچ پاکستان میں ہوں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو کراچی میں میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل ٹاکرا 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 15فروری کو چھٹی ٹیم سے کھیلے گی، دوسرا میچ 16 فروری کو لاہور قلندرز، تیسرا 21 فروری کو پشاور زلمی، چوتھا 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچواں 24 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہو گا۔ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ، 28 فروری کو لاہور قلندرز، 4 مارچ کو چھٹی ٹیم، 7 مارچ کو پشاور زلمی اور 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔پاکستان سپرلیگ 4 کا پہلا ایلی مینیٹر 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور 13 مارچ کو کوالیفائرز میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایلی مینیٹر 15 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں