پہاڑوں کی سیر کے لیے مفید ٹپس

ایسٹر کی چھٹیوں میں اکثر لوگ پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں۔

ناروے میں یہ عام رواج ہے۔وہ افراد جو پہاڑوں کی سیر کر رہے ہیں یا جانا چاہتے ہیں ان ٹپس کا خیال رکھ کر اپنی سیر کو مزید پر لطف بنا سکتے ہیں۔
۱۔سیر پر جانے سے پہلے اپنے قریبی دوستوں یا ہمسائیوں کو ضرور اطلاع دے دیں۔
۲۔پہاڑ کی سیر کی شروعات مختصر ٹورذ سے کریں۔ٹورپہ جانے سے پہلے موسم ضرور چیک کریں۔
۳۔سرد موسم سے نبٹنے کے لیے اپنے ساتھ فالتو کپڑے اور خوراک ضرور رکھیں۔
۴۔ہمیشہ اپنے پاس نقشہ اور کمپاس رکھیں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ نقشے کے حساب سے کس جگہ پر موجود ہیں۔
۵۔اچانک کسی بھی موسمی یا دوسری مشکلات سے نبٹنے کے لیے تیار رہیں۔
۶۔ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں برف کے تودے گرنے یا لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو۔
۷۔موسم اچانک خراب ہونے کی صورت میں واپس لوٹ جائیں۔واپس جانے میں کوئی بے عزتی نہیں ہے۔
۸۔اپنے آپکو چست رکھنے کے لیے پانی پئیں اور خوراک کھائیں۔
۹۔اگر ہوا تیز چل رہی ہو تو پناہ گاہ ڈھونڈ لیں۔
امید ہے ان نکات پر عمل کرنے سے نہ صرف آپکا ٹور خوشگوار ہو گا بلکہ آپ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بھی بچ جائیں گے۔
UFN/ بشکریہ ut.no/fjellvettreglene

اپنا تبصرہ لکھیں