پھول نہیں ٹینک، روسی فوجی افسرنے گرل فرینڈ کو ایسے انداز میں پروپوز کیاکہ’ ناں‘ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا

پھول نہیں ٹینک، روسی فوجی افسرنے گرل فرینڈ کو ایسے انداز میں پروپوز کیاکہ’ ناں‘ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا

محبت کااظہارانسان کی زندگی کا سب سے منفرد لمحہ ہوتا ہے لیکن کئی لوگ اسے منفرد انداز اپنا کر یادگار بنالیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کیا روس کے ایک فوجی افسر ڈینس کازانٹریو نے جس نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیا کہ سب حیران رہ گئے جبکہ لڑکی کے پاس نہ کی کوئی گنجائش ہی باقی نہ بچی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روسی فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے اور اس کے ساتھ اظہار محبت کے اعلان کے لیے اپنے کیمپ کے قریب واقع ٹریننگ سنٹر کاانتخاب کیا جو شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے سفید چادر اوڑھ چکا تھا۔ اس افسر نے اپنے ساتھی اہلکاروں کی مدد سے سولہ ٹینکوں کو ایسے اندازمیں کھڑا کیا کہ وہ دل کی شکل اختیار کرگئے ۔

اس دوران لڑکی کو آنکھیں بند کرا کے وہاں لے آیا ۔ جیسے ہی لڑکی نے ہاتھ ہٹائے وہ دنگ رہ گئی۔اس کے درمیان کھڑے ہو کر روسی فوجی نے اپنی محبوبہ کو پھول پیش کیے اور شادی کے لیے پروپوز کیا۔ لڑکی نے اس منفرد انداز کو نہ صرف پسند کیا بلکہ شادی کیلئے’ہاں ‘ بھی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں