پچاس فیصد ترجمانوں کو پناہ سے انکار

پچاس فیصدافغان ترجمان جنہوں نے افغانستان میںنارویجن افواج کے ساتھ کام کیا ہے کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔یہ درخواستیں انہوں نے ناروے میں پناہ کے لیے دی تھیں۔پچھلے دور حکومت میں افغان افواج نے افغانستان میں ایک معاہدے کے تحت کام کیا تھا۔جس کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے نارویجن افواج کی واپسی کے بعد یہاں پناہ کی درخواستیں دائر کر دیں۔
نارویجن حکومت نے ایک سو دس درخواست گزاروں میں سے آدھے درخواست گزاروں کو انکار کر دیاا ور اس کی وجہ نہیں بتائی ۔صرف یہ کہا گیا ہے کہ ہر درخواست کو انفرادی طور پر پرکھا گیا ہے۔جبکہ امسال کچھ اور درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو ان لوگوں پر مشتمل ہیں جنہوں نے نارویجن افواج کے ساتھ کام کیا۔
یہ درخواستیں زیر غور ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں