پولش اور جرمن ڈرائیوروں کے ذمے ڈھائی لاکھ کراؤن کے جرمانے۔۔۔۔۔۔

ناروے میں آنے والے پولینڈ اور جرمنی کے سیاحوں کے ذمے کافی زیادہ جرمانے نارویجن پولیس کی طرف سے عائد کیے گئے ہیں۔لیکن اکثر جرمانوں کی ادائیگی ابھی تک نہ ہو سکی۔پولیس کی سربراہ رونال کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 2017ء کی پولیس موبائیل میں جرمانہ کی ادائیگی کے لیے ٹرمینلز موجود نہیں۔اس وجہ سے موقع پر ادائیگی نہیں ہو سکتی ہے اور اکثر ڈرائیور جن پر جرمانہ لاگو کیا جاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ وٹز کے زریعے ادائیگی کریں گے لیکن یہ ادائیگی ابھی تک نہ ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے اگر پولیس کی گاڑیوں میں ادائیگی کے ٹرمینلز موجود ہوں توموقع پر ادائیگی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں