پناہ گزینوں کو ملازمت دینے کے اصول وضع

پارلیمنٹ نے پیشہ ورانہ اداروں کو پناہ گزینوں کو جلد از جلد ملازمتیں فراہم کرے کی تجویز دی ہے۔اس کے ساتھ ہی سات ٹھوس اصول بھی وضع کیے ہیں کہ یہ پناہ گزین کس طرح ٹیم ورک کر سکتے ہیں۔LO og NHO کی فلاحی تنظیموں نے ایک مشترکہ معاہدے میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام پیشہ ورانہ ادارے شامی پناہ گزینوں کو ملزمتوں کے نواقع فراہم کریں ۔ایک میگزین میں ان کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سات اقدامات اہم ہیں تاکہ پچھلے برس ناروے آنے والے پناہ گزینوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کیا جا سکے۔
یہ اقدامات تعلیمی قابلیت حاصل کرنے ناروے کے مسائل سمجھنے،اجرت کو صحیح استعمال کرنے زبان سیکھنے،ٹیم ورک کرنے ،کام میں مہارت سکھانے اور جلد از جلد پیشہ ورانہ زندگی میں لانے سے متعلق ہیں۔اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ پیشہ ورانہپ اداروں کو پناہ گزینوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے دروازے کھولنے چاہیءں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں