پرندے نے جہاز روک دیا

ایک پرندے نے ہوائی جہاز کے کاک پٹ میںگھس کر فلائٹ کی تاخیر کا سبب بن گیا۔۔منگل کی صبح ایک پرندہ ہوائی جہاز کے کاک پٹ میں گھس گیا۔ پرندے نے جہاز سے باہر جانے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے یہ فلائٹ کرستیانسن سے استوانگر نہ جا سکی۔کئی گھنٹے تک کرستیانسن ائیر پورٹ پر جہاز کھڑا رہا ۔ این آر کے نارویجن ٹی وی چینل کے مطابق طویل انتظار کے بعد مسافروں کو برگن جانے والے جہاز کے ذریعے کرستیانسن بھیجا گیا۔
کاک پٹ میں پرندے نے گڑ بڑ کر دی جس کی وجہ سے ٹیکنیکل اسٹاف کو بلایا گیا اور کاک پٹ کو استعمال کے قابل بنایاگیا۔تاکہ جہاز اڑنے کے قابل ہو سکے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں