پاکستان سپر لیگ کا اعزاز پشاور زلمی سے چھن گیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر قابض

پاکستان سپر لیگ کا اعزاز پشاور زلمی سے چھن گیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر قابض

کستان سپر لیگ تھری کا اعزاز پشاور زلمی سے چھن گیا اور اسلام آبادیونائیٹڈایک بار پھر اس اعزاز پر قابض ہوگیا ہے ،پشاور زلمی کی جانب سے 149رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7وکٹوں کے نقصان پر16.5اوورز میں پور ا کرلیا۔

Twitter video is loading

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی جانب سے لیوک رانکی اورصاحبزادہ فرحان میدان میں آئے جو پشاور زلمی کے باولرز کے لئے ڈراﺅنا خواب ثابت ہوئے دونوں کی شراکت داری نے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا،96کے مجموعے پر لیوک رانکی 26گیندوں پر52رنز بنائے ،97کے مجموعے پر ہی والٹن بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی 2رنز بنانے کے بعد جارڈن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔صاحبزادہ فرحان نے 44رنز بنائے ان کی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی ۔115رنز کے مجموعے پرسمیت پاٹیل10رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،116رنز کے مجموعے پرشاداب خان ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔ایک وقت میں میچ سنسنی خیز مقابلے میں شامل ہوا لیکن آصف علی نے 6گیندوں پر26رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

اس  سے قبل پشاور زلمی  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان   کی جانب سے کامران اکمل اور اندرے فلیچر میدان میں آئے اور پہلے 2اوور میں صرف 3رنز ہی بناپائے لیکن تیسرے اوور میں اندرے فلیچر نے سمت پاٹیل کو لگاتار دو چوکے لگا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن اسی اوور کی چوتھی گیند پر ان کی ٹیم کو کامران اکمل کی وکٹ کی صور ت میں نقصان اٹھانا پڑا انہوں نے صرف ایک رنز بنایا۔محمد حفیظ بھی فائنل میچ میں ناکام رہے اور ایک چھکا لگانے کے بعد سمت پاٹیل کے ہاتھوں 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کھیل کے چھٹے اوورز کی آخری بال پر اندرے فلیچر بھی میدان سے چلے گئے انہوں نے 21رنز بنائے۔اس کے بعد کرس جارڈن لائم ڈاﺅسن نے اپنی ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا اور 52قیمتی رنز کااضافہ کیا ،تاہم جارڈن 36رنز بنانے کے بعد حسین طلعت کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔101کے مجموعے پر سعد نسیم بھی2رنز بنانے کے بعد ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،111کے مجموعے پرعمید آصف شاداب خان کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اس وکٹ میں دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور ابتدا میں ایمپائر نے بلے باز کو ناٹ آﺅٹ قرارد یا لیکن باولرز نے پر اعتماد طریقے سے اپنے وکٹ کیپر کو اس بات پر تیار کیا کہ ہمیں ریوو کےلئے جانا چاہیے اور تھرڈ ایمپائیر نے فیصلہ شاداب خان کے حق میں دیا،سپن باولرز کا آﺅٹ کرنا اس وقت کو یاد دلاتا ہے جب شاداب نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے فائنل میں کپتان سرفراز احمد کو ریووکے لئے زور دیا تھا۔

117رنز کے مجموعے پرلائم ڈاﺅسن33رنز بنانے کے بعدمحمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم قابل دفاع ہدف دینے میں ناکام رہی گے لیکن وہاب ریاض نے14گیندوں پر28تیز ترین رنز بناکر مجموعے کو بہتر کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے ۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین ،حسین طلعت اور سمیت پاٹیل نے 2,2جبکہ فہیم اشرف اور محمدسمیع نے ایک وکٹ حاصل کی

اپنا تبصرہ لکھیں