پاکستانی ماں پر اپنے بچے کی جان لینے کا الزام

اوسلو میں ایک پاکستانی عورت کو اپنے دس سالہ بچے کی جان لینے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اس خاتون نے پاکستان میں دس برس قبل شادی کی تھی۔نارویجن امیگریشن کے سخت قانون کی وجہ سے اسکا شوہر ناروے نہ آسکا ۔جس کی وجہ سے وہ عورت ذہنی پریشانی کا شکار بتائی گئی تھی۔تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہہ اس عورت کے پڑوسیوں کے مطابق اس کے گھر سے اکثر اس کے رشتہ داروں کے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔
موسم سرماء کی چھٹیوں کے بعد سے وہ بچہ اسکول نہیں گیا تھا۔اس عورت نے اسکول میں بچے کی بیماری کی اطلاع دی تھی۔اس سلسلے میں بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کو بھی اطلاع دی گئی لیکن انہوں نے کوئی خاص نوٹس نہیں لیا۔کچھ روز بعد اس عورت نے فون پر پولیس کو بچے کی ہلاکت کی اطلاع دی۔تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ بچے کی موت بھوکے رہنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔پولیس نے ا س خدشے کے تحت عورت کو حراست میں لیا ہے کہ وہ کہیں ملک سے فرار نہ ہو جائے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں