پانچ منٹ کے آپریشن میں پندرہ عورتیں ہلاک

انڈیا میں گورنمنٹ کی اسکیم کے تحت کیے جانے والے اسقاط حمل کے آپریشن کے بعد پندرہ عورتیں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ کئی عورتوں کی حالت نازک ہے۔آپریشن کی ذمہ دارڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسقط حمل کا آپریشن کروانے والی عورتوں کے لیے انعام رکھا ہوا تھا۔جس کے لالچ میں کئی عورتیں اپنی جان گنوا بیٹھیں۔بی بی سی نیوز بیورو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نے بتای کہ وہ اس معاملے میں وہ بالکل بے قصور ہے کیونکہ یہ حکم اوپر سے آیا تھا جس کے نتیجے میں دو دنوں میں ایک سو تیس آپریشن کیے گئے۔تاہم عورتوں کی اموات کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان اموات کی وجہ ناقص دوا ہو سکتی ہے۔
BBC/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں