ٹینے ڈیری کمپنی کی جاسوسی دوکانوں پر جاری

ٹینے ڈیری کمپنی کی جاسوسی دوکانوں پر جاری
نارویجن معروف ٹینے ڈیری کمپنی ناروے کا مشہور پنیر یارلے برگ پنیر تیار کرتی ہے ۔اسے یہ بات سخت نا گوار گزری ہے کہ ایک اور کمپنی سنوا نے بھی اس سے ملتا جلتا پنیر تیار کیا ہے۔ جس کی پیکنگ پر ٹینے کمپنی کے پنیر کا گمان ہوتا ہے اس سلسلے میں یہ کمپنی پہلے ہی حریف کمپنی کے خلاف اسٹے آرڈرلے چکی ہے۔ اب وہ کمپنی اپنی کمپنی کی ڈیری پراڈکٹس مارکیٹ میں کھلے عام نہیں بیچ سکتی ۔لیکن کچھ دوکانیں ابھی تک یہ ممنوعہ پنیر فروخت کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں ٹینے نے مخالفت کی ہے۔اخبار نیشن کے مطابق اس کمپنی کے اپنے لوگ ہیں جو ویک اینڈ پر دوکانوں کو چیک کرتے رہے ہیں۔جو یہ پنیر بیچ رہی تھیں۔اس سلسلے میں ٹینے کمپنی نے دوبارہ مقدمہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ سنوا کمپنی نے اپنے پنیر کے پیکٹ پر لفظ سینسر لکھ کر لگایا ہے جو کہ درست نہیں ہے یہ کمپنی پہلے ہی عدالت میں مقدمہ ہار چکی ہے۔اس لیے ایسی دوکانوں پر سے یہ پنیر ہٹا دیا جائے تاہم سنوا کمپنی کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ہم اس سلسلے میں اپیل کریں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں