ٹیلینور کمپنی پر کرپشن کا الزام

۔ٹیلینور کمپنی کو ازبکستان میں کام کرنے پر نقطہ چینی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ کمپنی پہلے سے ہی ایسے بہت سے ممالک میں کام کر رہی ہے جہاں قوانین کو پاسداری نہیں کی جاتی۔بدھ کے روز ٹیلینور کمپنی کے سربراہ نے وزیر برائے محکمہء پیداوار مونیکا سے ملاقات کی۔انہوں نے ازبکستان کے ومپل کوم اسکینڈل کے بارے میں گفتگو کی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلینور کمپنی ایک روسی کمپنی ومپل قوم کی مالک ہے۔کمپنی پر غیر قانونی کاروائیوں
میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اسے کرپٹ قرار دیا گیا۔ومپل کوم کو ملک کے صدر کی بیٹی وک علاقے میں غیر قانونی کاموں کے لیے ساٹھ ملین کرونے دینے پڑیں گے تاکہ وہ وہاں کام کر سکے۔جبکہ یہ کمپنی دوسرے گیارہ کرپٹ ممالک میں بھی کام کر رہی ہے۔اس میٹنگ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ یہ کمپنی کون سے دوسرے کرپٹ ممالک میں کام کر رہی ہے ۔یہ جائزہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی تنظیم نے لیا۔
نارویجن خبار آفتن پوستن کے مطابق اس جائزے میں مختلف سوممالک کو پوائنٹس دیے گئے ۔جس میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ نے سب سے کم پوائینٹس لیے ۔لسٹ میں موجود گیارہ ممالک نے تیس پوائنٹ لیے ہیں جب کہ ازبکستان کو سب سے ذیادہ کرپٹ ملک قرار دیا گیا ہے۔ مونیکا کے مطابق ٹیلینور کو ایسے ممالک میں کام کرنا چاہیے تاکہ وہ قانون کی پاسداری کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں