” ٹک ٹاک استعمال کرنیوالوں کو حدود میں رہنا چاہیے “

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی کامعاملہ زیر غور نہیں آیا تاہم ٹک ٹاک اور ٹوئٹراستعمال کرنے والوں کوحدود میں رہنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں کرناچاہیے، وفاقی کابینہ میں ان سوشل ویب سائٹس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں