وہ 100 ہندو جو اس رمضان مسلمانوں کے ساتھ روزے رکھ رہے ہیں

وہ 100 ہندو جو اس رمضان مسلمانوں کے ساتھ روزے رکھ رہے ہیں

بھارت سے مسلمانوں کے خلاف منافرت اور ایذارسانی کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں لیکن اب رواداری اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ایک ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ کو بھی خوشگوار حیرت ہو گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہ صیام شروع ہو چکا ہے اور جہاں دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں وہیں نئی دہلی کی جیلوں میں قید 100ہندو قیدی بھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزے رکھ رہے ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق روزے رکھنے والے ہندوﺅں میں 31خواتین قیدی اور باقی مرد ہیں، جو مسلمان قیدیوں کے ساتھ سحروافطار کرتے ہیں۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ”رمضان المبارک شروع ہونے پر جیل میں کھانے کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور جو لوگ روزہ رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے سحرو افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔ افطار کے لیے کھجوریں اور روح افزاءکا بطور خاص آرڈر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کی کینٹینوں پر کھجوریں، روح افزاءاور تازہ پھل مہیا کر دیئے گئے ہیں جہاں سے قیدی یہ سامان خرید بھی سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار نئی دہلی کی تہاڑ جیل، روہنی جیل اور منڈولی جیل کے ہیں۔ باقی جیلوں میں بھی ہندو قیدی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزے رکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں