وہ پرواز جس کے دوران ملازم نے ائیرلائن انتظامیہ سے بدلہ لینے کے لئے پائلٹ کو مار ڈالا اور پھر۔۔۔ دنیا کی تاریخ کا انوکھا اور خوفناک ترین واقعہ

12

فضائی تاریخ کے بہت سے حادثات کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا لیکن 1987 میں ایک امریکی ائرلائن کے طیارے میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ جس کی کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی۔ یہ واقعہ ساﺅتھ ویسٹ ائیرلائنز کی پرواز 1771 میں پیش آیا، جو لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جا رہی تھی۔
ویب سائٹ وکی پیڈیا کے مطابق 7 دسمبر 1987ءکے روز جب یہ طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر محوپرواز تھا تو ایک مسافر اپنی سیٹ سے اٹھا اور دونوں پائلٹوں سمیت کل پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ خونی کھیل کھیلنے کے بعد اس نے طیارے کا رخ زمین کی جانب کر دیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت تمام 43 مسافر ہلاک ہوگئے۔

اس بھیانک واقعے کا ذمہ دار ڈیوڈ برک نامی امریکی شہری تھا، جو پیسفک ساﺅتھ ویسٹ ائیرلائنز کی مادر کمپنی یو ایس ائیر کا سابقہ ملازم تھا۔ کمپنی نے اسے فلائٹ رسیدوں میں خورد برد کرکے 69 ڈالر (تقریباً 7 ہزار پاکستانی روپے) کی چوری کا مرتکب قرار دے کر نوکری سے برخاست کردیا تھا۔
برک نے نوکری سے محرومی کا بدلہ لینے کے لئے 7 دسمبر کے روز لاس اینجلس سے سانس فرانسسکو جانے والی پرواز 1771 کا ٹکٹ خریدا اور اپنے ساتھ 0.44میگنم ریوالور لے کر طیارے میں سوار ہو گیا۔ اسی پرواز میں برک کا سابق منیجر رے تھامسن بھی سوار تھا، جسے وہ قبل ازیں ملازمت پر بحالی کی درخواست کرچکا تھا مگر اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔

00

برک نے سب سے پہلے تھامسن کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا اور قتل سے پہلے اس سے کہا”تھامسن ، یہ قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ ہمارا یہ انجام ہورہا ہے۔ میں نے اپنے خاندان کے نام پر تم سے کچھ نرمی کی درخواست کی تھی ،کیا تمہیں یاد ہے؟میرے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی گئی اور اب تمہارے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔“

کاک پٹ وائس ریکارڈر کے تجزئیے سے معلوم ہوا کہ جب پرواز وسطی کیلیفورنیا کے اوپر پرواز کررہی تھی تو پہلی گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد کاک پٹ میں دو گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی جن کا نشانہ 44 سالہ پائلٹ گریگ لنڈا موڈ اور 48 سالہ کو پائلٹ جیمز نن بنے تھے۔ دونوں پائلٹوں کو قتل کرنے سے پہلے برک ایک ائیرہوسٹس کو بھی گولی مار کر قتل کرچکا تھا۔ دونوں پائلٹوں کو قتل کرنے کے بعد برک نے طیارے کا رخ زمیں کی جانب کر دیا اور یہ بدقسمت طیارہ سانتا لوشیا کی پہاڑیوں میں پاسوروولز کے علاقے میں گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں