وہ ویب سائٹ جہاں پر ہر چیز بالکل مفت ملتی ہے بس یہ شرط ہے کہ۔۔۔

وہ ویب سائٹ جہاں پر ہر چیز بالکل مفت ملتی ہے بس یہ شرط ہے کہ۔۔۔

آج کے دور میں بھلا کوئی چیز مفت ملتی ہے؟ جی بالکل ملتی ہے، مگر سب کو نہیں۔یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ شو بز کی مشہور شخصیات، خصوصاً اداکاراﺅں اور ماڈلز کو، بڑے بڑے برانڈز کی جانب سے تحائف کوئی کمی نہیں ہوتی لیکن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹی وی میزبان ووگ ولیمز نے تو ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جو تحائف کے معاملے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ووگ کہتی ہیں کہ وہ ایک ایسی ویب سائٹ کی رکن ہیں جہاں سپر سٹار سلیبرٹیز کے لئے ہر چیز مفت ہے، اور ان کی طرح کئی اور سلیبرٹی شخصیات بھی اس ویب سائٹ کی رکن ہیں۔

ووگ ولیمز آج کل اپنی زندگی کے متعلق ایک ڈاکومنٹری پر کام کر رہی ہیں جس کا عنوان ”ووگ : مائی سپانسرڈ لائف“ ہے۔ حال ہی میں انہوں نے لاس اینجلس کا دورہ کیا اور اس موقع پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ ”یہ ویب سائٹ آن لائن شاپنگ کی طرح ہی ہے، لیکن ہمیں اس پر کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑتی۔ آپ دیکھتے ہیں کہ مختلف برانڈز نے کون سی پراڈکٹس مفت پیش کر رکھی ہیں اور آپ بس اپنی مرضی کی چیزیں ان میں سے منتخب کرلیتے ہیں۔ یہ کمپنیاں ہم سے توقع رکھتی ہیں کہ ہم اُن کی پراڈکٹس کے لئے چند اچھے الفاظ اپنے انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا پر لکھ دیں گے۔ ہماری جانب سے کسی پراڈکٹ کی تعریف اُن کی پرموشن کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔“

ووگ نے اس بارے میں مزید بتایا کہ ”میں نے اس ویب سائٹ سے آج ہی کچھ نئی بیڈشیٹس لی ہیں اور مجھے اس کے لئے کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑا۔ اگر یہ مجھے پسند آئیں تو میں ضرور ان کے بارے میں کچھ اچھا ہی کہوں گی۔ بعض اوقات تو کمپنیاں خود ہی اپنی پراڈکٹس ہمارے گھر بھیج دیتی ہیں۔ بس وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بلاگ یا سوشل میڈیا پر اُن کی پراڈکٹ کی تھوڑی سی تعریف کر دیں۔ بہت سی کمپنیاں مجھے اپنی پراڈکٹس تحفے کے طور پر بھیجتی رہتی ہیں ۔ اور جب مجھے کوئی پراڈکٹ اچھی لگتی ہے تو میں ضرور اس کی تعریف کرتی ہوں اور اس کی تفصیلات اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں