وہ جگہ جہاں اتنی سردی ہے کہ خاتون کی ہمسایوں کے گھر سے اپنے گھر جانے کی کوشش میں موت ہوگئی

وہ جگہ جہاں اتنی سردی ہے کہ خاتون کی ہمسایوں کے گھر سے اپنے گھر جانے کی کوشش میں موت ہوگئی

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ان دنوں اتنی سردی پڑ رہی ہے کہ ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے ہمسائے کے گھر سے واپس اپنے گھر آتے ہوئے سردی برداشت نہ کر سکی اور گھر پہنچنے سے پہلے ہی گر کر انتقال کر گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ برٹش کولمبیا کے شہر ڈیوسن کریک میں پیش آیا ہے جہاں 68سالہ خاتون نے شام کو اپنے ہمسائے کے گھر گئی۔

ہمسائے کے گھر سے وہ رات ایک بجے نکل کر اپنے گھر جانے لگی لیکن وہ اتنی دیر کے لیے بھی سردی برداشت نہ کر سکی اور اپنے گھر کے دروازے کے قریب پہنچ کر بے ہوش ہو کر گر گئی۔ اگلی صبح ہمسایوں نے اسے مردہ حالت میں وہاں پڑے پایا۔ رپورٹ کے مطابق اس رات ڈیوسن کریک میں درجہ حرارت منفی 41ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے گرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے ہمسائے کے گھروں کے دروازے بالکل آس پاس تھے، جہاں وہ شراب پیتی رہی تھی۔ ممکنہ طور پر خاتون شراب کے نشے کی وجہ سے گری اورپھر اٹھ نہ سکی اور شدید سردی کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں