وطنی بہنوں کے ساتھ  عید ملن

جماعت اسلامی ہند ناگپور مغرب کی پہل
 
ناگپور –  ناگپور مغرب کے بور گاؤں علاقے میں عید ملن کا  پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کی نوعیت یہ رہی کہ کالونی کے مختلف اپارٹمنٹ کی مسلم اور وطنی بہنوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا جائے تاکہ کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کیا جا سکے اس طرح تمام خواتین آپس میں ملاقات کے ذریعے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو سکیں اور ملک میں پھیلائے جانے والے نفرت کے ماحول پر ضرب لگائی جاسکے۔ 
            پروگرام میں بعد از تذکیر باالقرآن مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔ جس میں وطنی بہنوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے شیر خرما کی ترکیب دلکش انداز میں بیان کی گئی۔ علاوہ ازیں اوپن ڈسکشن کے طور پر چند چنندہ  سوالات کے ذریعے خواتین کو بولنے کا موقع دیا گیا۔ جس میں پڑوسیوں کے حقوق, بزرگوں کا احترام اور معاشرے میں رہتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پاسداری جیسے عنوانات پر بات چیت ہوئی ۔ دوران بات چیت شیرخورمے کی مٹھاس نے  ماحول میں خوشگواریت پیدا کردی اور ایک خوبصورت ماحول میں ملی اور وطنی بہنیں آپس میں شیر و شکر ہوگئیں۔
      تمام ہی وطنی بہنوں کے تاثرات اس پروگرام کے تئیں بہت ھی مثبت رہے۔ ہر کسی نے اس طرح کے پروگرامز کی مزید فرمائش کی اور اسے ایک دوسرے کے قریب آنے کا ذریعہ بتایا ۔ اس پروگرام کثیر تعداد میں وطنی بہنیں اور ملی بہنیں نے شرکت کیں۔  پروگرام کی نظامت صباحت خان نے اور تزکیربالقرآن سمیہ شیخ نے پیش کیا۔

ڈاکٹر محمد عبدالرشید
میڈیا سکریٹری
جماعت اسلامی ہند ناگپور

اپنا تبصرہ لکھیں