وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پورے جدہ شہر میں کیا کام کیا گیا تھا؟ شاندار انکشاف نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پورے جدہ شہر میں کیا کام کیا گیا تھا؟ شاندار انکشاف نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورہ سے واپس آ چکے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وزیراعظم کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ایسا کیا کام کیا گیا تھا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا؟ فواد چوہدری نے انکشاف نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ناصرف سعودی حکام نے استقبال کیا بلکہ سعودی عوام نے بھی ان کا خوب استقبال کیا اور جب وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو دیکھا کہ پورے شہر کو پاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں