وزیراعظم عمران خان چین میں یہ کیا کر رہے ہیں کہ دیکھ کر پاکستانیوں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا

وزیراعظم عمران خان چین میں یہ کیا کر رہے ہیں کہ دیکھ کر پاکستانیوں کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورۂ چین کے دوران انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا بھی وزٹ کیا اور وہاں سے ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ ایک کرسی پر بیٹھے بٹنوں کے ذریعے سامنے لگی سکرین پر کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ان کی کابینہ کے اراکین سمیت چینی حکام ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔ اس تصویر میں عمران خان دراصل کسی نئی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کر رہے ہوتے ہیں تاہم پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے اس تصویر پر ان کا ٹھٹھہ لگانا شروع کر رکھا ہے اور ایسی ایسی مضحکہ خیز باتیں گھڑ رہے ہیں کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ اس تصویر پر کامران شبیر نامی ایک شخص نے لکھا ہے کہ ’’سٹار وارز کے سیٹ پر۔‘‘

الطاف مہر نامی شخص نے فقرہ کسا کہ ’’عمران خان چین کی ویڈیو گیم ’چیچو میچو‘ کھیل رہے ہیں۔‘‘ عبدالرؤف نے بھی ایسا ہی کچھ کمنٹ کیا اور لکھا کہ ’’ویڈیو گیم تو نہیں لگا کے دے دی وزیراعظم کو؟‘‘ادیب خرم نے لکھا کہ ’’چین نے عمران خان کے لیے خاص طور پر یہ Uکی شکل کی میز بنوائی ہے۔‘‘دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے اس تصویر پر فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہ لوگ اس تصویر پر کمنٹس میں لکھ رہے ہیں کہ عمران خان پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور ہم سب کو ان پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں