”وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت نے بم گرا کر ہماری شجر کاری مہم خراب کردی “

”وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت نے بم گرا کر ہماری شجر کاری مہم خراب کردی “

)بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور جبہ کے مقام پر خالی جگہ پر بم گرائے گئے جس سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،اس صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے ازراہ تفنن بیان دیا کہ بھارت نے بم گرا کر ہماری شجر کاری مہم متاثر کی ،اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران بات کی ۔

نجی نیوز چینل اب تک نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لائٹ انداز میں کہا کہ بھارت نے بم گرا کر ہماری شجر کاری مہم متاثر کردی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان دہرا یا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں بلین ٹر ی سونامی کی مہم چلائی تھی جس کے تحت خیبر پختونخواہ میں اربوں درخت لگائے گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں