وبائی امراض سے بے خوف اہلکار

امریکہ میں وبائی مرض ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کرنے والی ایک نرس اس مرض کا شکار ہو گئی ہے۔نارویجن محکمہء صحت کو اس بات کی فکر نہیں کہ یہ چھوت کا مرض پھیل جائے گا۔ بلکہ نارویجن محکمہء صحت کے اہلکار اس مرض کے مریضو ں کی مدد کو تیار ہیں۔ ماہرین محکمہء صحت کا کہنا ہے کہ وہ اس چھوت کی بیماری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
مغربی افریقہ میں چار ہزار افراد ایبولا سے مر چکے ہیں۔اس بیماری کے مریضوں کی اکثریت لائیبیریاگنی اور سیرالیون میں ہے۔تاہم یہ مرض یورپ اور امریکہ میں بھی پھیل رہا ہے۔یہ اطلاع ملی ہے کہ امریکہ اور میڈرڈ میں ایبولا کے مریضوں کی تیمارداری کرنے والی نرسوں کو بھی یہی چھوت کی بیماری لگ گئی ہے۔جبکہ ایک نارویجن نرس بھی اس مرض کا شکار ہو گئی ہے۔جس کا علاج اوسلو کے اولیوال ہسپتال میں ہو رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں