وائس آف اوسلو پر غزالہ نسیم کی پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو

اردوفلک نیوزڈیسک
ہفتے کی شام غزالہ نسیم کاا نٹر ویو براڈ کاس ٹرعزیز ارحمان کے ساتھ نشر ہوا۔گفتگو کا موضوع ناروے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل تھے۔غزالہ نسیم نے ناروے میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے بڑے مسائل میں ایک مسلہ بچوں کی شادیاں قرار دیا۔اس کی وجہ مناسب رشتہ نہ ملنا ہے جس کی وجہ سے لڑکے لڑکیوں کی عمریں زیادہ ہو جاتی ہیں۔ان مسائل کی بڑی وجہ انہوں نے ذات پات کی تفریق بتائی۔اگر خاندان میں لڑکی کسی اور ذات کی بیا ہ کر آ جائے تو گھروالے اسے قبول نہیں کرتے۔بیشتر سسرالی خاندان لڑکیوں پر اس قدر پابندیاں لگاتے ہیں کہ وہ الگ گھر لینا چاہتی ہیں مگر انہیں علیحدہ نہیں کیا جاتا۔اس طرح گھر برباد ہو جاتے ہیں یہ بات سسرالی خاندان کو سوچنی چاہیے کہ اب تو پاکستان میں بھی لڑکیاں پابندیاں بر داشت نہیں کرتیں تو ناروے میںیہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں