نیا پاکستان نظر آ رہا ہے،عمران خان : کراچی بند‎

کراچی کے لوگوں کا دن ضائع ہونے پرافسوس ہے

                                          دھاندلی کرنے والوں کوسزادلائی جائے گی
                                                                                                                           رپورٹ  وسیم ساحل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں اپنے ’پلان سی‘ پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے جمعے کو شہرِ قائد عملاً طور پر بند کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں نمائش چورنگی ، نیٹی جیٹی پل ، شاہراہ فیصل ، نیو سبزی منڈی ، راشد منہاس روڈ ، تین تلوار سمیت 23 مقامات پر دھرنے دیئے گئے۔

تاہم کراچی آمد کے بعد عمران خان نے کارکنوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے دھرنے ختم کر کے نرسری پہنچنے کی ہدایت کی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی کراچی آمد کے بعد جوشیلے کارکنوں کے ہجوم میں نرسری پہنچ کر کارکنوں سے مختصرخطاب کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کرنے والوں کوسزادلائی جائے گی۔

انھوں نے کراچی کے عوام سے ایک بار پھر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا دن ضائع ہونے پر انھیں افسوس ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنےگا، نئےانتخابات ہوں گےتو نیا پاکستان بنےگا،جہاں انصاف کا دور دورہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ںئے پاکستان میں حکمران عوام کوجواب دہ ہوں گے۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ ‘لاہور کے لوگ تیاررہیں ،15 دسمبرکولاہورآرہا ہوں’۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف پر مزید دباؤ بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے ‘گو نواز گو’ کے نعرے بھی لگوائے۔

عمران خان نے کراچی کے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پر دباؤ مزید 

بڑھایا جایا گیا۔

Dharna 2

دھرنوں نے باعث صبح سے ہی شہر کے کچھ علاقوں میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے جبکہ اہم 

سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

 تحریک انصاف نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سب سے پہلے تین تلوار پر دھرنا دیا جہاں عمران خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس کے علاوہ قیوم آباد چورنگی اور نارتھ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے تھے۔

احتجاج کرنے والوں میں بچوں اور خواتیں بھی شامل رہیں جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں