نمازیوں کو نماز کورس کی ضرورت کیوں؟؟

chasam-falkشازیہ عندلیب
اسلامک کلچرل سینٹر میں نماز پڑھنے ا یہ کورس بالکل ایسے ہ ہے جیسے آپ کوئی نئی گاڑی خریدیں یا پھر نہا دھو کر فریش ہو جائیں ۔اس لیے کہ آپ نماز تو پڑھ رہے ہیں مگر وہی لگے بندھے طریقے سے نماز کا یہ کورس آپکی نمازوں کو پہلے سے بہتر کر دے گا اور ہو سکتا کہ یہی بات قربب الٰہی کا باعث بھی بن جائے اس لیے جو خواتین اوسلو میں رہتی ہیں اور نماز پڑھ رہی ہیں وہ اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔جلد ہی ان صفحات پر کورس میں حصہ لینے والی خواتین کے تاثرات بھی پیش کیے جائیں گے۔
بحیثیت ایک مسلمان کے نماز کی اہمیت سے تو کسی کو انکار نہیں۔ کیونکہ نماز چھوڑنے والا دائرہء اسلام سے ہی نکل جاتا ہے۔اکثر مسلمان نمازپڑھتے ہیں کچھ با قائدگی سے اور کچھ بے قائدگی سے تو کچھ جمعہ کے جمعہ۔یعنی حسب استطاعت اور حسب توفیق۔بلکہ کچھ لوگوں کا عملی کردار ایسا ہوتا ہے کہ ان کے نمازی ہونے پر بھی تعجب ہوتا ہے کہ وہ لوگ نماز پڑھتے تو ضرور ہیں مگر روزمرہ زندگی میں اپنے باپ دادا کی روش نہیں چھوڑتے یعنی کہ فساد فسق بے ایمانی اور دوسروں کا حق غصب کرنے کی روش اپناتے ہوئے بھی خوش گمانی میں مبتلاء رہتے ہیں۔کہ وہ مومن اور اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں ۔مگر اس وقت وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اللہ اپنے حقوق تو شائید معاف کردے گا مگر بندو ں کے نہیں۔وہ اپنا حق خود ہی معاف کریں گے یا پھر اسکی نیکیاں لے لیں گے۔اس کورس میں ایسی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی جس سے نماز کا ثواب ضائع ہونے کا خدشہ ہو۔یا نماز ناقص ہو جائے۔
ایک تو یہ پہلو ہے نماز کا تو دوسرا رخ یہ بھی ہے کہ نماز میں کتنا خشوع وخضوع ہے کیونکہ بے توجہی اور غلطیوں سے پڑہی گئی نمازوں پر بھی سخت وعید سنائی گئی ہے کہ ایسی نمازیں لوگوں کی بخشش کا باعث نہیں بنیں گی بلکہ ان کے منہ پر ماری جائیں گی۔اس کے علاوہ بھی نمازوں کے درجات ہیں ۔یعنی کہ وہ نماز جو درست ارکان کے ساتھ نہائیت توجہ اور و خضوع کے ساتھ قرب الٰہی کے اک دل افروز اور روح پرور احساس کے ساتھ پڑہی جائے اس نماز کا تو لطف ہی اور ہے۔اس نماز کے مقابلے میں جو کہ جلد از جلد پڑہی جائے۔پھر اس نماز کا لطف تو ہے ہی دنیا میں یہی نماز کئی طرح کی رحمتوں اور برکتوں کا سبب بھی بنتی ہے۔اور آخرت میں نجات کا ذریعہ۔نماز کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں کہ نمازی کی عمر دراز اور صحت اچھی ہوتی ہے۔اس کے چہرے پر عمر گزرنے کے ساتھ نور ہوتا ہے۔کیوں نہ ہم بھی اس فرض کو اچھے طریقے سے ادا کر کے یہ فوائد حاصل کریں۔
اس لحاظ سے جو لوگ ایک اعلیٰ درجہ کی نماز ادا کرنا چاہتے ہیں جو کہ قرب الٰہی کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی قبولیت کا سبب بھی بنے ان لوگوں کے لیے یہ کورس کسی نعمت سے کم نہیں ۔بلکہ میری تو اس کورس کے منتظمین سے بڑی ہی عاجزانہ درخواست ہے کہ پلیز اسے انٹر نیٹ پر آن لائن بھی کروائیں تاکہ جو خواتین اوسلو سے باہر ہیں یا جو اسلامک کلچرل سینٹر میں نہیں جا سکتیں وہ بھی اس سے فیض حاصل کر سکیں۔امیدہے کہ منتظمین میری اس درخواست پر غور کریں گے۔

نمازیوں کو نماز کورس کی ضرورت کیوں؟؟“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں