نسلی منافرت پھیلانے کے الزام میں جوڑے پر مقدمہ

اوسلو میں بیالیس سالہ مرد اور بیالیس سالہ عورت پر اوسلو دسٹرکٹ کورٹ نسلی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ان دونوں پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اوسلو میں سر راہ تارکین وطن کے خلاف قابل نفرت نسلی منافرت آمیز گفتگو کی۔اس گفتگو کا متن یہ تھا کہ تارکین وطن ہمارے ملک میں رہنے کے قابل نہیں ان سب کو یہاں کوئی کام نہیں اور انہیں یہ ملک چھوڑ دینا چاہیے۔اس کے علاوہ ایک تارکین وطن عورت کو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ان پر عدالت میں نسلی منافرت کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں