نسخہ شفائ

انتخاب رخسانہ جبین
پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی وبا کی زد میں ہے ہرطرف بے چینی ہے ۔اس بیماری اور اسکے اثرات سے کم ہی خطے محفوظ ہیں ۔ایک طرف اس وبا کے علاج اور ویکسین کی تیاری کی باتیں ہیں تو دوسری طرف ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ یہ وائرس دراصل بائیولوجیکل ہتھیار کے طور پر تیار کئے گئے اور اپنے مخالفین کے خلاف ریلیز کئے گئے ہیں اور اسکا اصل ہدف بین الاقوامی معاشی توازن کو اپنے حق میں کرنا ہے خواہ اسکے لئے کتنی ہی انسانی جانوں سے کھیلنا پڑے ۔ایک طرف امریکہ یہ الزام چین پر لگا رہا ہے جبکہ دوسری طرف چین یہی الزام امریکہ اور اسکے حواریوں پر لگا رہا ہے اگرچہ بالفرض ان الزامات کو درست مان لیا جائے تو حقیقت یہ ہے کہ دراصل یہ سب انسانیت کے مجرم اور انتہائ ظالم لوگ ہیں دنیا اور مادیت جن کا خدا ہے اور اس کے حصول کے لئے یہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں ایسے انتہائی خود غرض اور سفاک لوگوں کے ہاں اللہ کے حضور جوابدہی ،جزا اور سزا کا کوئ تصور نہیں، کسی عادلانہ نظام زندگی کا کوئ تصور نہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ دنیا اور عالم انسانیت منتظر ہے اسلام کے نظام عدل اور نظام رحمت کی کیونکہ وہ اللہ جو اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا ہے اسکا نظام رحمت ہی زمین پر بسنے والوں کے تمام زخموں کا مرہم اور نسخہ شفا ہے ۔اس پیغام کو پورے اخلاص اور درد مندی سے اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہی کار نبوت اور میری اور آپکی زمہ داری ہے ۔ انسانیت اللہ کے رحم و کرم کی متلاشی ہے
رب کا پیغام اور رسول رحمت کی دعوت انسانیت تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے ۔
دردانہ صدیقی

اپنا تبصرہ لکھیں