ناروے میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب

رپورٹ شازیہ عندلیب


اوسلو
چودہ اگست پاکستان کا چھیہترواں یوم آزادی ناروے میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بھی روائتی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مختلف فلاحی تنظیموں نے پورے ناروے میں اپنے پروگرام پیش کیے جب کہ سب سے بڑا پروگرام پاکستانی سفارت خانے میں پیش کیا گیا۔ سوموار کا دن ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ شرکاء میں بچے اور ہر عمر کی خواتین و حضرات شامل تھے۔
تقریب یوم پاکستان کے آغاز میں مختلف تنظیموں کے بچوں نے ریلی ترتیب دی۔یہ ریلی تقریب سے پہلے سفارت خانے میں پاکستان زندہ باد

کے نعرے لگاتی ہوئی سفارت خانے میں داخل ہوئی۔
پروگرام کی تیاری میں سفارت خانے کے عملے نے بھرپور حصہ لیا۔تقریب کے انتظامات فصیحہ اور سعدیہ دیگر اراکین کے ساتھ بہت مستعدی سے سر انجام دے رہی تھیں۔اسٹیج کو بہت خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ جبکہ انتظامات میں ہم سب کا پکستان تنظیم کے صدر سلطان شمیم صاحب اور انکی بیگم عابدہ سحر بھی پیش پیش تھیں۔
پروگرام کی میزبانی حسب روائیت شاح رخ نے کی جو کہ لندن سے تشریف لائے تھے۔جبکہ ایک میزبان خاتون نے اس موقع پر ملی نغمہ سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ ناروے سے مریم نے قومی ترانہ جیوے پاکستان سنا کر خوب داد وصول کی۔
سفارت خانے میں یوم ُاکستان کے موقع پر مختلف تنظیموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں انٹر کلچرل وومن گروپ، اردو اسکول اور ہم سب کا پاکستان شامل تھیں۔اس موقع پر انٹر کلچرل وومن گروپ نے علامہ اقبال کی مشہور نظمیہ دعا
لب پہ آتی ہے دعا پر بچوں کا ٹیبلو پیش کیا۔جسے حاضرین نے اور خاص طور سے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ نے بہت سراہا۔ٹیبلو کے بعد

اردو اسکول کی جانب سے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان نے پروگرام میں‌حصہ لینے والی تنظیموں‌کو تعریفی اسناد تقسیم کیں.انہوں‌نے انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ شاہین صاحبہ کو بچوں‌کا ٹیبلو پیش کرنے پرحصہ لینے والے بچوں‌اور خواتین کے لیے تعریفی اسناد تقسیم کیں.
تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیااور پروگرام میں حصہ لینے والے افراد اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہیں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بریانی زردہ اور کولڈ ڈرنک سے کی گئی۔جبکہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اردو فلک ڈاٹ نیٹ نیوز ڈیسک

اپنا تبصرہ لکھیں