ناروے میں تحریک انصاف کے لیڈر شاہد جمیل اب نارویجن سیاست میں

ناروے میں تحریک انصاف کے لیڈر کتاب کے مصنف کالم نگار اور شاعر شاہد جمیل نے بتایاکہ وہ اب مقامی نارویجن مئیر کے کہنے پر مقامی سیاست میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک مقامی اجلاس میں بھی شرکت کی ۔شاہد جمیل نے ایک عرصے تک ناروے سے تحریک انصا ف کی بھرپور نمائندگی کی۔انکا شمار محب الوطن اور مخلص سیاستدانوں میں ہوتا ہے ۔لیکن پارٹی میں بد عنوانیوں کی وجہ سے انہوں نے اپنے گروپ کے ساتھ استعفیٰ دے دیا تھا۔پارٹی لیڈر نے ان کی خدمات کے برعکس کسی بھی رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس طرح ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی۔ناروے میں سیاست میں حصہ لینے والے لوگوں کے لیے عملی میدان میں حقیقت میں کام کرنے کے کرنے کے مواقع ہیں ۔پاکستان کے بر عکس یہاں کی سیاست میں بد عنوانیاں اور ہرا پھیری نہ ہونے کے برابر ہیں اسی لیے امید کی جاتی ہے کہ شاہد جمیل جیسے مخلص اور محنتی سیاستدان ناروے کی سیاست میں آ کر پاکستانی کمیونٹی کے لیے کوئی قابل قدر کام کر سکیں گے۔
ٖٗUFN
اپنا تبصرہ لکھیں