!!!ناروے دنیا کا بہترین تجارتی ملک

!!!ناروے میں بزنس سیٹ کرنا آسان
ورلڈ بینک کی تحقیق کے مطابق ناروے کو دنیا میں بہترین تجارت کرنے والا چھٹاملک قرار دے دیا گیا ہے۔ورلڈ بینک پچھلے ہفتے ایک رپورٹ بزنس کرنا ، کے نام سے شائع کی ہے اس رپورٹ میں ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں حکومت سب سے ذیادہ امدا د تجارتی اداروں کو دیتی ہے جس کی وجہ سے اسے کم سے کم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ ورلڈ بینک نے ایک مرتبہ پھر ناروے کو دنیا کے بہترین تجارتی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ناروے کو ایک سو چھیاسی ممالک میں سے بہترین تجارتی ملک قرار دیا گیا ہے۔ان نتائج سے ناروے دوسرے تجارتی ممالک پر سبقت لے گیا ہے ۔جن میں جرمنی،سویڈن اور امریکہ شامل ہیںیہ بات وزیر برائے تجارت مونیکا مالینڈ نے Monica Mæland نارویجن نیوز بیورو سے بات چیت کے دوران کہی۔
ا سکے علاوہ پانچ شمالی ممالک کا شمار بھی بہترین تجارتی ممالک میں ہوتا ہے۔ان میں سب سے ذیادہ اہم ڈنمارک ہے۔
وزیر صنعت و حرفت مونیکا مالینڈ کے مطابق حکومت کی تمام تر توجہ کاروبار کو آسان بنانا ہے ایک وزیر کے طور پر میں اپنا وقت بزنس ویلیو بنانے میں صرف کرتی ہوں۔میری توجہ اس بات پر ہے کہ کاروبار کرنے کے لیے کم سے کم فارم پر کرنے پڑیں اور کم سے کم رپورٹیں بنانا پڑیں۔اس لیے ناروے میں کاروبار سیٹ کرنا آسان ہو گیا ہے۔
ورلڈ بینک کے چیف اکانومسٹ کائوشک بائو سو Kaushik Basu کا کہنا ہے کہ تجارت کرو پراگرام کے تحت تجارتی سسٹم اور پیچیدگیوں کے چند حصے ہی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں