ناروے۔منہاج القرآن شیسمُوکے زیر اہتمام استقبال رمضان سیمینار

ramadan 44

ramadan 15

اوسلو(عقیل قادر) منہاج القرآن شیسمُوکے زیر اہتمامtårnbyveien Skjetten میں استقبال رمضان المبارک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر منہاج القرآن درامن علامہ نور احمد نور تھے جبکہ خصوصی شرکت شیسمُو کے میئر Ole Jacob Flatenنے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بارگاہ رسالت مآب ۖ میں شیخ عثمان، مبشر خالد، حاجی عبدالرئوف اور منہاج سسٹرز Skjetten نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ نور احمد نور نے حاضرین کو عارفانہ کلام کے ذریعے خوب اشکبار کیا، بعد ازاں انہوں نے اپنے خطاب سے قبل شیسمُو کے میئر Ole Jacob Flatenکو عرفان القرآن کا گفٹ پیش کیا جس پر Ole Jacob Flaten

نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طر ف سے امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔منہاج ویمن لیگ شیسمُو کی صدر باجی ساجدہ نے بھی خوبصورت الفاظ میں اظہار خیال کیا۔پروگرام کے آخر پر علامہ نصیر احمد نوری نے رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت پر علمی و فکری خطاب کیا۔سیمینار کی نقابت کے فرائض قاسم محمود نے احسن انداز میں سر انجام دئیے۔ سیمینار کے آخر پر درودوسلام پڑھ کر امت مسلمہ کے لیے دعا کروائی کی گئی

اور حاضرین کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

ramadan 8ramadan welramadan 3ramadan5

ramadan 6

اپنا تبصرہ لکھیں