ناروے۔منہاج القرآن شیسمُوکے زیر اہتمام سیدہ کائنات کانفرنس

ناروے۔منہاج القرآن شیسمُوکے زیر اہتمام سیدہ کائنات کانفرنس
اوسلو(عقیل قادر) اہل اسلام پوری دنیا اور عالم اسلام میں 3رمضان المبارک کو محافل کا اہتمام کر کے اپنے محبوب نبیۖ کی پیاری بیٹی کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔منہاج القرآن شیسمُوکے زیر اہتمامtårnbyveien Skjetten میں3رمضان المبارک کو خاتون جنت حضرت فاطمہ الزھرا کے یوم وصال کے موقع پر سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا آغاز قاسم محمود نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ بارگاہ رسالت ۖ میں عقیدتوں کے پھول مبشر ساجد اور مہناج سسٹرز شیسمو نے نچاور کیئے۔محفل کے منتظم اعلیٰ افتخار محمود نے پُرجوش انداز میں حاضرین کو خوش آمدید کہا اور سیدئہ کائنات کی بارگاہ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہارکیا۔کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ نصیر احمد نوری نے سیدئہ کائنات کی عظمت اور سیرت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا اختتام حاجی عبدالرئوف نے درودو سلام پڑھ کر کیااور عدیل زاہد نے رقت آمیز دعا کرائی ۔دعا کے بعد تمام حاضرین کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں