نارویجن پاسپورٹ دنیا کا سب سے خوبصورت پاسپورٹ

نارویجن پاسپورٹ کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس پر دنیا سے مختلف تاثرات ملے ہیں۔ اخبار گارڈین کے طابق اگر ایک پاسپورٹ کسی کی قومی شناخت ہے تو پھر نارویجن پاسپورٹ سب سے ذیادہ خوبصورت اور مرصع ڈیزائن رکھتا ہے۔
جلد ہی نارویجن شہریوں کو نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن ایک مقابلے میں حاصل کیا گیا ہے۔یہ مقابلہ ناروے کی پولیس ڈائیرکٹریٹ اور شعبہء جرائم نے اس سال فروری میں منعقد کرایا تھا۔
مقابلے کا مقصد ایک ایسا مرکزی خیال تھا جس کے تحت ایک اعلیٰ درجہ کا ایسا ڈیزائن تخلیق کیا جائے جو نہ صرف قابل قبول ہو بلکہ عملی طور پر بھی مناسب ہو۔ایک دوسرا مقصد روز بروز بڑہتے ہوئے شناخت کے مسائل کو حل کرنا بھی تھا۔جس میں شناخت اکثر چوری ہو جاتی ہے۔
بینالاقوامی طور پر ایک بات جسے سراہا گیا ہے وہ یہ ہے کہ پاسپورٹ پر نارویجن دن رات بدلنے کا نظام دکھایا گیاہے ۔اس کے علاوہ الٹرا وائلٹ روشنیوں میں شمالی روشنیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ دنیا کا حسین ترین منظر ہے۔
یہ ڈیزائن اوسلو کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جو کہ تین رنگوں میں ہو گا۔ایک رنگ مستقل شہریوں کے لیے ہے۔دوسرا ڈپلومیٹس کے لیے اور تیسرا غیر ملکیوں کے لیے ہو گا۔
UFN/NTB

2 تبصرے ”نارویجن پاسپورٹ دنیا کا سب سے خوبصورت پاسپورٹ

    1. Ji Imran sahab,
      is ipar kya buss hai ap in k kam dikhtai jaeyn…yai log andaer bahar sai khoobsoorat hain or yai khoobsoorti poori dunya mai phelana chahtai hain Aap nai wo khabar nhi parhi jiss mai poori dunya mai saf ghiza or choolhai fraham karnai ka azm kiya hai onho nai .
      iss par bhi ap ki qimti raey chahiyai
      Shukriya
      Shazia

اپنا تبصرہ لکھیں