نارویجن وزیر انصاف کو پچیس ہزار کراؤن کا جرمانہ

نارویجن وزیر انصاف کو پچیس ہزار کراؤن کا جرمانہ
نارویجن روزنامہ داگ بلادے کے مطابق وزیر انصاف آنندسن اور محکمہء انصاف کو وڈیو روزمرہ کے تحفظ میں نگرانی کیمرے کی فلم کو استعمال کرنے کے جرم میں محکمہء نے پچیس ہزار کراؤن کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اس وڈیو میں وزیر انصاف نے بتایا کہ انہوں نے بطور وزیر اپنی ملازمت میں کیا تجربات و مشاہدات حاصل کیے۔یہ وڈیو آنندسن نے ماہ اگست میں الیکشن کے دوران بنائی تھی۔کئی لوگوں نے اس وڈیو پر تنقید کی اور اسے پرو پیگنڈہ قرار دیا۔کمپیوٹر کے شعبے نے فلم میں ذاتی معلومات دینے پر جرمانہ عائد کیا ہے
جرمانہ لگانے کی وجہ یہ ہے کہ وڈیو میں نگران کیمرے کی تصاویر استعمال میں لائی گئی ہیں۔تصاویر میں ٹرانڈھم پناہ گزین کیمپ کے ایک پناہ گزین کو بھی پہچانا جا سکتا ہے۔یہ بیان شعبہء کمپیوٹرکے ڈائیریکٹر بیورن ایرک Bj248rn Erik Thon نے کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں