نارویجن شخص کو کولمبیاء میں منشیات اسمگلنگ کیس میں بغیر وکیل کے سزاء کا خدشہ

ایک اکتالیس سالہ نارویجن شخص کولمبیا میں منشیات کی اسگلنگ کے سلسلے میں گرفتار ہو گیا ہے۔اس پر بغیر وکیل صفائی کے مقدمہ چلایا جائے گا جس کے نتیجے میں اسکی سزا یقینی ہے۔ملزم کے پاس وکیل کو دینے کے لیے فیس نہیں جبکہ اسکے خاندان کے پاس بھی وکیل کی فیس کی رقم نہیں ہے۔جبکہ کولمبیاء کی وزارت خارجہ اسکے وکیل کی فیس ادا کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔اس سلسلے میں نارویجن وکیل شیل میرلینڈ Kjell Myrland .نے نے اخبار داگ بلادے سے گفتگو میں کہا کہ اگر نارویجن ہائی کورٹ مجھے کولمبیاء آنے جانے کا کریہ ادا کر دے تو میں اس شخص کے کیس کی پیروی کے لیے تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نارویجن شخص ا یک ایسی چھوٹی کشتی سیل بوٹ میں سفر کر رہا تھا جس میں ایک اعشاریہ دو کلو کوکین چھپائی گئی تھی۔یہ کوکین چھوٹی کشتی سے سپیڈ بوٹ میں منتقل کی گئی۔اس کے بعد اس کوکین کو مرکزی امریکہ اور دوسرے علاقوں میں لے جایا جانا تھا۔کشتی میں سفر کرنے والے کل تیرہ افر اد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جن میں یہ نارویجن مسافر بھی شامل ہے جو کہ اس پورے واقعے سے لا علم تھا۔خدشہ ہے کہ وکیل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اسے منشیات اسمگل کرنے کے سلسلے میں پندرہ سے بیس سال تک قید کی سزاء ہو سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ شخص سن دو ہزار سولہ میں کولمبیاء منتقل ہو گیا تھا۔اس شخص پر الزام ہے کہ وہ ڈرگ اسمگلنگ گروہ کا مینیجر ہے ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں