نارویجن حکومت کا مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت کے سدباب کا ایکشن پلان

نارویجن حکومت نے بیرم کی النور مسجد میں ہونے والے ناکام دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملک میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت کے سدّ باب کا نیا منصوبہ بنانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اس موضوع کو قومی اسمبلی میں بحثکے ایجنڈے میں ٹاپ پر رکھا گیا ہے۔حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا اس ایکشن پلان کو پہلے سے موجود نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا حصہ ہونا چاہیے یا پھر ایک علیحدہ ایکشن پلان بنایا جائے۔وزیر ثقافت ٹرینا کروگ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک علیحدہ ایکشن پلان بنانا چاہیے۔یہ مسلہ حال ہی میں بیرم مسجد پر حملہ کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے لیے سڑکوں اور مساجد کو محفوظ بنانا ہو گا اس لیے مجھ خوشی ہے کہ ہم اس مقصدکے لیے علیحدہ پلان پیش کر رہے ہیں۔
جبک وزیر ثقافت نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے فلاحی کام کرنے والی تنظیموں، ٹیموں اور رضاکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں