نارویجن حکومت پر مزید پناہ گزین لینے کے لیے دباؤ

یورپ میں مزید پناہ گزینوں کو مختلف ممالک میں بھیجنے کے موضوع پر سوموار کو ہونے والی میٹنگ میں شمولیت کے لیے ناروے کی جانب سے کوئی واضع جواب نہیں دیا گیا۔یورپ کے سربراہ جین کلاڈیا کے مطابق وہ ایک لاکھ ساٹھ ہزارپناہ گزین جو کہ پہلے ہی یورپ میں پہنچ چکے ہیں انہیں مختلف ممالک میں بھیجن اچاہتے ہیں۔
ناروے کی اندرونی صورتحال یہ ہے کہ حکومت پر یہ دباؤ ڈالا جا رہ اہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں اپنا حصہ ڈالے اور مزید پناہ گزینوں کو پناہ دے۔جبکہ نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کے مطابق ناروے میں مزید پناہ گزینوں کو لینے کیلیی ابھی تک صورتحال واضع نہیں ہوئی۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں