نارویجن اسکول میں ایسٹر کی تقریب مذہبی ہونے کی وجہ سے منسوخ

تھرومس کے اسکول میں ہر سال ایسٹر کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا تھا۔یہ تقریبات چرچ کے ہال میں کی جاتی تھیں۔تقریب میں ایسٹر سے متعلق گیت اور ڈرامے کیے جاتے تھے۔لیکن اس سال سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب آئندہ ایسٹڑ کی تقریبات اسکول کے چرچ میں نہیں کی جائیں گی۔تاکہ دوسرے مذاہب کے طلباء اپنے آپ کو اسکول کے ماحول سے باہر نہ سمجھیں۔
سالانگن Salangen اسکول ایک کثیر ثقافتی اسکول ہے جبکہ ایسٹر کا یہ پروگرام خالصتاً عیسائی مذہب کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔جسکی وجہ سے بچوں کے والدین خود کو اس ماحول میں ایڈجسٹ نہیں کر پاتے۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ یہ اقدام اسکول کے نصاب کے مطابق ہے۔اسکول کے پرنسپل لارش جارج Lars-Georg Nordhus نے کہا کہ کہ اسکول میں ابھی تک کچھ ایسے گیت اور موسیقی ہے جس میں دوسرے مذاہب کے طلباء بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں